نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک گھر کے باتھ روم سے خوفناک آوازیں آیا کرتی تھیں،جن کے خوف سے گھر والے اس باتھ روم میں جانے سے ڈرتے تھے۔ بالآخر انہوں نے باتھ روم کی ٹائلوں کے پیچھے سے آنے والی آوازوں کی وجہ جاننے کے لیے کچھ ٹائلیں توڑیں تو ایسی چیز نظر آ گئی کہ وه سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق باتھ روم کی دیواروں پر لگی ان ٹائلوں کے پیچھے ایک دیوقامت شہد کی مکھیوں کا چھتہ موجود تھا جس پر ہزاروں کی تعداد میں مکھیاں تھیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اس چھتے کی لمبائی حیران کن طور پر 7فٹ سے زائد تھی۔ یہ واقعہ فلوریڈا کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے ایک گھر میں پیش آیا ۔ گھر کے مالکان کی طرف سے اس چھتے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی ہے جسے اب تک 35لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ یہ چھتہ دیکھ کر مالکان کے حیران ہو گئے اور انہوں نے مکھیاں پالنے والے ماہر خاتون الیشا بکسلر کو مدد کے لیے بلایا جس نے آکر مکھیاں وہاں سے ہٹا دیں ۔